ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا نے افغانستان کے استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے ڈرون حملوں کی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، نوا زشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصا افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء پربھی بات چیت کی گئی۔اس سے قبل دفترخارجہ میں جان کیری کی سربراہی میں امریکی وفد نے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے مذاکرات کئےجس میں پاک امریکہ سٹریٹجک تعلقات اور ڈرون حملوں سمیت افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج پاکستان کے وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے دھشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے۔ اس موقع پر جان کیری نے پاکستان کے ساتھ اسٹراٹیجک مزاکرات دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447393
پاکستان نے امریکا سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔